سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی قرعہ اندازی منگل کو ہوگی

سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی قرعہ اندازی منگل کو ہوگی۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق قرعہ اندازی میں ایک دن کی تاخیر بینکوں کی درخواست پر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر مذہبی امور نور الحق قادری قرعہ اندازی کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ اس سال حج کیلئے دو لاکھ سولہ ہزار پانچ سو بیالیس عازمین نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔