حزب اختلاف نواز شریف کی صحت کے معاملے پر سیاست کررہی ہے:چوہدری فواد حسین
اطلاعات ونشریات کے وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق فکر مند ہے جبکہ حزب اختلاف اس معاملے پر سیاست کررہی ہے۔ ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو پہلے ہی ہدایات دے دی ہیں کہ نواز شریف کو ملک میں دستیاب علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو قومی احتساب بیورو کی طرف سے دائر کئے گئے بدعنوانی کے ریفرنس میں سزا ہوئی ہے اس لئے حکومت کیلئے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنا ممکن نہیں ہے۔