میکسیکو کے نائٹ کلب میں فائرنگ‘ 15 افراد ہلاک
میکسیکو کی ریاست گوانا جواتو میں واقع نائٹ کلب میں فائرنگ سے 15 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ میکسیکو پولیس حکام کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق مسلح افراد نے وسطی شہر سلامانکا میں واقع لاپلایا نائٹ کلب میں فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ یاد رہے کہ میکسیکو کے شہر سلامانکا میں سرکاری آئل کمپنی پیٹرولیوس میکسیکانوس کی مرکزی پائپ لائن ہے جہاں تیل چوروں نے گزشتہ چند سالوں میں کمپنی کو 3 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔