چین کا ایک بار پھر دوستی کا ثبوت، پاکستان کو اپنا آئرن برادر قرار دے دیا
چین نے ایک بار پھر دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے پاکستان کو اپنا آئرن برادر قرار دیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا ہے پاکستان اور بھارت کو بحران حل کرنے کے لیے ایک دوسرے کے موقف کو سمجھنا چاہیے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین شروع سے ضبط و تحمل کا رویہ اپنانے، کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے اور معاملہ بات چیت سے حل کرنے پر زور دیتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے پلوامہ حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں تعمیری کردار ادا کیا اور بیجنگ دونوں ممالک کی جانب سے کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی بحالی کے اشاروں کا خیر مقدم کرتا ہے۔ وانگ یی نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت اس بحران کو سلجھانے کے ایک موقع میں تبدیل کریں گے