اپنے دور میں پی کے ایل آئی اسپتال قائم کرنا بڑی ترجیح تھی: شہباز شریف
لاہور: پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ اسپتال میں جگر ٹرانسپلانٹ کے پہلے کامیاب آپریشن پر مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اپنے دور میں پی کے ایل آئی اسپتال قائم کرنا بڑی ترجیح تھی۔ شہباز شریف نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پی کے ایل آئی میں جگر کے کامیاب ٹرانسپلانٹ کی بڑی خبر سنی جس پر ڈاکٹر سعید اختر، ڈاکٹر فیصل دار، سابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور دیگر متعلقہ محکمہ صحت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔