ملک کو 100 فیصد کرپشن فری بنانے کیلئے پر عزم ہیں ،جسٹس جاوید اقبال
قومی احتساب بیورو (نیب ) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہاہے کہ نیب فیس پر نہیں، کیس پر توجہ مرکوز رکھتا ہے ، نیب پاکستان کو 100 فیصد کرپشن فری بنانے کیلئے شفافیت ،پیشہ واریت،میرٹ اورقانون پر عمل کرتے ہوئے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیب واحد ادارہ ہے جس نے وائٹ کالر کرائمز کے مقدمات قانون کے مطابق نمٹانے کیلئے 10ماہ کا وقت مقرر کیا ہے ،انہوں نے نیب کے تمام ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس پالیسی پر من و عن عملدرآمد کریں ،اب مقدمات کو فائلوں میں نہیں رکھا جائیگا ،نا اہل افسران سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا،نیب نے احتساب سب کیلئے کی پالیسی اختیار کی ہے ،نیب کا بنیادی مقصدبدعنوان عناصر کو گرفتار کرنا اور ان سے لوٹی گئی رقم وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرانا ہے ،نیب واحد ادارہ ہے جس نے اپنے قیام سے لے کر اب تک 303ارب روپے بدعنوان عناصر سے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں،نیب انسانیت کے احترام اور کسی کی عزت نفس پر آنچ نہ آنے پر یقین رکھتا ہے ۔