کراچی:وزیراعلیٰ سندھ کا مختلف علاقوں کا دورہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے زیرتعمیر سڑکوں اور انڈر پاسز کا جائزہ لیا ، اس مو قع پر مراد علی شاہ نے ٹریفک پولیس کو ٹریفک کی روانی درست رکھنے کی ہدایت بھی کی۔مراد علی شاہ نے کھارادر کا بھی دورہ کیا اور لی مارکیٹ کے اطراف سڑکوں کی بحالی پر بریفنگ لی،وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ تمام سڑکوں کی لمبائی 14.46 کلومیٹر ہے اوران پر 554.2 ملین روپے لاگت آئی گی۔وزیراعلیٰ سندھ کو شاہ ولی اللہ روڈ کی تعمیر پر بھی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ کے بعد وزیر اعلی سندھ نے سڑکوں تعمیر کے علاوہ پورا نکاسی نظام بھی درست کرنے اور 6 ماہ میں تمام مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔ مراد علی شاہ پرانے حج کیمپ کادورہ بھی کیا اور زیر تعمیر روڈ کا معائنہ کیا اورا?خر میں وزیراعلیٰ سندھ نے ککری گرائونڈ کا دورہ کرکے نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔