بھارت کی پالیسیوں کے خلاف انوکھا احتجاج: مقبوضہ کشمیرکےتمام اخبارات نےاحتجاجاً پہلا صفحہ خالی چھوڑدیا

مقبوضہ کشمیر کے اخبارات نے انڈین حکومت کی پالیسی کے خلاف انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے اکثر اخبارات نے پہلے صفحے پر کوئی خبر شائع نہیں کی اور صرف ایک احتجاجی تحریر درج کی کہ 'بھارتی حکام کا اشتہارات کی فراہمی کے لیے غیر جانبدار انکار'۔رپورٹ میں کہا گیا کہ وادی کی بھارت نواز انتظامیہ نے 14 فروری کو پلوامہ میں ہونے والے حملے میں 44 انڈین فوجیوں کی ہلاکت کے بعد 2 مقامی اخبارات کو اشتہارات دینے سے انکار کردیا تھا۔