پرویز خٹک،نعیم الحق کی گورنر پنجاب سے ملاقات
وزیردفاع پرویزخٹک اوروزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے آج لاہورمیں پنجاب کے گورنرمحمدسرورسے ملاقات کی ہے۔انہوں نے گورنرکوبھارتی جارحیت اورپاکستان کے جواب کے بارے میں بریفنگ دی۔محمدسرورنے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی نے آئندہ انتخابات میں ہندوانتہاپسندووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کے لئے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کے مظالم کی تصاویراورویڈیوزاستعمال کرکے بھارت کااصل چہرہ بے نقاب کردیاہے۔انہوں نے اقوام متحدہ اوردیگرعالمی اداروں پرزوردیاکہ وہ بھارتی فورسز کے مظالم کانوٹس لیں۔دونوں رہنماؤں نے بھارتی جارحیت کے بعدکشیدگی کم کرنے کے لئے گورنرمحمدسرور کی سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔