مقبوضہ کشمیر میں شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت
مقبوضہ کشمیر میںشہید نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت،اسلام و آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے۔کشمیر میڈیا ذرا ئع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیان کے خواجہ پورہ ریبن امام صاحب علاقے میں قا بض بھارتی سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے دو مقامی نوجوانوں کو شہید کر دیا جبکہ ایک رہائشی مکان کو بھی نقصان پہنچا۔ شہید نوجوانوں شبیر احمد ملک اور عامر احمد ڈار کو ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں آبائی علاقوںمیں سپرد خاک کیا گیا جبکہ تجہیز و تکفین میں لوگوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔