سندھ اوربلوچستان میں ہولی کی تقاریب جاری
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری نے دوسرے روز بھی اپنا رنگوں بھرا مذہبی تہوار ہولی بھرپور جوش و جذبے سے منا یا۔سندھ اوربلوچستان کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں ہولی کی مناسبت سے تقریبات منعقد کی گئیں جہاںشرکا رقص اور رنگوں سے خوب لطف اندوز ہوتے نظر آئے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ہولی کے تہوار کے موقع پر صوبہ بھر میں ہندو برادری کے لیے 9 اور 10 مارچ کو دو دن کے لیے تعطیل کا اعلان کیا تھا اس لئے منگل کو بھی اقلیتی ہندو برادری نے تعطیل کا لطف اٹھایا۔واضح رہے کہ ہندو برادری کے مذہبی تہوار ہولی میں تمام لوگ ایک دوسرے کو رنگوں میں رنگتے ہیں ا اس موقع پر ہندو برادری کی جانب سے مندروں میں دعائیہ تقاریب اور پوجا پاٹ کا بھی انعقاد کیا گیا۔