وزیراعظم آج احساس ضلعی ترقیاتی پورٹل ڈیٹا فار پاکستان کا افتتاح کرینگے
وزیراعظم عمران خان آج (منگل) احساس ضلعی ترقیاتی پورٹل (ڈیٹا فار پاکستان) کا افتتاح کرینگے جس کا مقصد عوام کو ہر ضلع کی غربت کی شرح اور ترقیاتی اور پالیسی اشاریوں تک رسائی فراہم کرنا ہے۔ ڈیٹا فار پاکستان ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے جس کے ذریعے 120 سے زائد ترقیاتی اور پالیسی اشاریوں تک رسائی بھی حاصل ہو گی۔پورٹل میں اس وقت سال 2004ء سے 2018ء تک ضلعی سطح پر غربت اور ترقیاتی اعداد و شمار کو چھ مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے۔ڈیٹا فار پاکستان پورٹل احساس حکمت عملی کا حصہ ہے جسے عالمی بینک کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے اور یہ غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ ڈویژن کی احساس ویب سائٹ پر دستیاب ہو گا