عدم اعتماد ناکام بنانے کا مشن ، وزیر اعظم آج لاہور آئیں گے
وزیر اعظم عمران خان دورہ لاہور میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کریں گے۔ سردار عثمان بزدار پنجاب کے ارکان قومی اسمبلی اور ارکان صوبائی اسمبلی سے رابطوں بارے بریف کریں گے ۔ وزیراعظم کو پنجاب میں اتحادی قیادت،ترین گروپ کے ارکان سے ملاقاتوں بارے بھی بریف کیا جائے گا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی بھی وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی جبکہ پنجاب میں پارٹی کے سینئر وزرا بھی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے ۔ دورہ لاہور میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے تاہم ترین گروپ نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے ۔