پاک چین تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں، آرمی چیف کی چینی ناظم الامور سے ملاقات

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی و علاقائی امور میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات چین کے ناظم الامور سے ملاقات کے دوران کہی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون، سی پیک پر پیش رفت اور علاقائی سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی و علاقائی معاملات میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں۔