مکمل پلان تیار کر رکھا ہے، ان کو سمجھ نہیں آنی، وزیر اعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مکمل پلان تیار کر رکھا ہے، ان کو سمجھ نہیں آنی۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تمام ارکان میرا ساتھ دیں گے۔ پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ مکمل پلان تیار کر رکھا ہے جس کی ان کو سمجھ نہیں آنی۔ پہلے بھی اس مافیا کا مقابلہ کیا تھا اور اب بھی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پیدا ہونے والے حالات پر قابو پالیں گے۔ اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت قربانیاں دے چکے ہیں بس اب اور برداشت نہیں کریں گے۔