بدقسمتی کی بات ہے کہ وزارت عظمیٰ کے عہدے کو استعمال کیا جا رہا ہے:شہباز شریف

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرقائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ وزارت عظمیٰ کے عہدے کو سیاسی رہنماؤں کو دھمکیاں دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب پردے پڑ جائیں تو عمران خان کی میراث سوائے انتقام کے، گالی گلوچ اور عوام سے بڑی خیانت کے اور کیا ہوگی؟