عمران خان نے ایک گیت شہید علی بلال کے نام کردیا

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ایک گیت شہید علی بلال کے نام کردیا اور کہا علی بلال کی حراستی تشدد سے موت ظاہر کرتی ہے جس میں ظالم حکمران طبقہ دھنس چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک گیت شہید علی بلال کے نام کردیا۔ اپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے لکھا یہ گانا شہیدعلی بلال کےنام جوپیار سے ظل شاہ کے نام سے جانا جاتا ہے، وہ اپنے ملک سے ایک خاص انداز میں پیار کرتے تھے، حراستی تشدد سے موت اس گہرائی کوظاہر کرتی ہے جس میں ظالم حکمران طبقہ دھنس چکاہے۔