صدرمملکت کادانتوں کے امراض سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیراختیارکرنے پرزور

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے دانتوں کے امراض سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔ آج اسلام آباد میں پیتھالوجی اینڈ ڈینٹل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دندان سازوں پر زور دیا کہ وہ عوام خصوصاً سکول کے بچوں میں صحت مند دانتوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ معمول کے مطابق اور مناسب طور پر برش کے ذریعے دانتوں کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ صدر نے کہا کہ دندان سازوں کو عام لوگوں کو برش کرنے کے صحیح طریقے سے آگاہ کرنا چاہئے۔