پاکستان کرکٹ بورڈ کا دورہ سری لنکا کے لئے ٹیم کا اعلان،مصباح الحق کو ٹیسٹ اور ون ڈے کے لئے جبکہ ٹی ٹونٹی کے لئے محمد حفیظ کپتان۔
دورہ سری لنکا کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف اور چیف سلیکٹراقبال قاسم نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ مصباح الحق کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ مصباح الحق مایہ ناز کرکٹر ہیں لہذا انہیں ٹیسٹ اور ون ڈے کے لئے کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ محمد حفیظ ٹیسٹ اور ون ڈے میں نائب کپتان ہونے کے ساتھ ساتھ ٹی ٹونٹی میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔پریس کانفرنس میں چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے دورہ سری لنکا کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جس کے مطابق ٹیسٹ میچ کے لئے مصباح الحق کپتان اور محمد حفیظ نائب کپتان ہونگے جبکہ ٹیم میں توفیق عمر، اظہر علی، یونس خان، اسد شفیق، عدنان اکمل وکٹ کیپر، سعید اجمل، عبدالرحمان، محمد سمیع، فیصل اقبال، جنید خان، آفاق رحیم، ایوب ڈوگر، اعزاز چیمہ اور حماد اعظم کو شامل کیا گیا ہے۔ ایک روزہ فارمیٹ میں مصباح الحق کپتان اور محمد حفیظ نائب کپتان جبکہ اسکواڈ میں عمر اکمل، سرفراز احمد وکٹ کیپر، شاہد آفریدی، عمر گل، راحت علی، سعید اجمل، عبدالرحمان، محمد سمیع، اسد شفیق، اعزاز چیمہ، اظہرعلی، عمران فرحت، ناصر جمشید اور یونس خان شامل ہیں۔ محدود اوورز کے میچز کے لئے محمد حفیظ کپتان ہونگے جبکہ خالد لطیف، احمد شہزاد، شعیب ملک، عمر اکمل، شکیل انصر، شاہد آفریدی، یاسر عرفات، عمر گل، سہیل تنویز، سعید اجمل، رضاحسن، حارث سہیل، محمد سمیع، حماد اعظم اور ناصر جمشید کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے ۔اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق اور محمد حفیظ نے بہترین کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کیا۔