امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے نہیں دی گئی مہاجروں اور پختونوں کے قاتل ایک ہوگئے. شمشاد غوری
مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شمشاد غوری کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کے واضح احکامات کے باوجود آفاق احمد کو ان کے انتخابی حلقے میں جانے نہیں دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ مہاجر قومی موومنٹ کے امیدواروں کو انتخابی حلقوں میں جانے سے روکنا اور انتخابی مہم نہ چلانے دینا انکی جماعت کے خلاف سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل تک مہاجروں اور پختونوں کا قتل کرنے والے آج ایک ہو گئے ہیں