کچھ قوتیں الیکشن ملتوی کروانا چاہتی تھیں لیکن حکومت نے ان کے عزائم خاک میں ملا دیئے. عارف نظامی
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عارف نظامی نے کہا کہ تمام شکوک وشبہات دم توڑ گئے حکومت نے انتخابات ملتوی کرانے والوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی صورتحال کافی گھمبیر تھی لیکن حکومت نے اس پرقابو پا لیاان کا کہنا تھا کہ طالبان اپنی دھمکیوں کےذریعے ووٹر ٹرن اوور کم کروانا چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں عارف نظامی نے کہا کہ وہ دور گیا جب انتخابی نتائج چرائے جاتے تھے۔ علی حیدر گیلانی کے اغوا کا واقعہ افسوسناک ہے انہیں جلد بازیاب کرا لیا جائےگا۔ انہوں نے پی آئی ڈی میں قائم الیکشن میڈیا سینٹر کا بھی دورہ کیا۔