الیکشن میں ایک روزرہ گیادہشت گردوں نےامیدواروں انتخابی دفاتر اورپولنگ اسٹیشنز کی واٹ لگادی .

عام بھرمیں عام انتخابات کےلیے انتخابی مہم ختم ہوچکی ہےلیکن دہشت گردی ہے کہ رکنے کانام ہی نہیں لے رہی ,کوئٹہ میں بروری روڈ پردہشت گردوں نے سیاسی جماعت کے دفترکونشانہ بنایا جس میں پانچ افراد زخمی ہوئےجب کہ دو گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا,جعفرآباد میں بھی پی بی ستائیس کے پولنگ اسٹیشنز کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا گیا جس کے بعد دوروز میں تباہ کیے گئے پولنگ اسٹیشنز کی تعداد تین ہوگئی ہےبنوں میں بھی سیاسی جماعت کے انتخابی دفتر کو نشانہ بنایا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوادوسری جانب پشاورکے تھانہ متھرا کی حدود میں اے این پی کے دفتر کے قریب دیسی ساختہ بم پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا،دھماکے سے دفتر کی چھت اور دیوار کو جزوی نقصان پہنچا.