بھارتی سیکیورٹی فورسز نے حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کوگھر میں نظربند کردیا
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو سوپور جانے سے روکنے کیلئے گھرمیں نظربند کردیا گیا،میرواعظ نے سوپور میں جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے وفد سے ملنے کے لیے جانا تھا، اس موقع پر میر واعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ کئی برسوں سے بھارتی فورسز کا کشمیریوں پر ظلم و جبر کا سلسلہ جاری ہے، بھارت ایسے ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی کو نہیں دبا سکتا،اس سے قبل گذشتہ روز جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک کو بھی سری نگر سے گرفتار کرلیا گیا تھا، حریت رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف وادی میں احتجاج جاری ہےجس کےباعث سری نگرمیں تجارتی مراکز بند اوربھارتی سیکیورٹی فورسز سڑکوں پرگشت کررہی ہے۔