بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ پر ٹیم پاکستان پر جرمانہ عائد کیا ہے، آئی سی سی ایلیٹ پینل کے مطابق پاکستان نے مقررہ وقت میں دو اوور کم کرائے، کپتان مصباح الحق پر میچ فیس کا چالیس فیصد جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں پر بیس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، آئی سی سی نے تمیم اقبال کی وکٹ لینے کے بعد غیرضروری اشارے بازی پر فاسٹ باؤلر عمران خان کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فاسٹ باؤلر نے آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی-