حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کی پیشکش قبول کرلی
یمن کے حوثی باغیوں نے انسانی امدادی سرگرمیوں کے لیے سعودی عرب کی جانب سے پیش کردہ پانچ روزہ جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی ہے ،حوثیوں کی فوج کے ترجمان کرنل شرف لقمان نے کہ،انسانی ہمدردی کی بنیاد پر معاہدے کے لیے دوست ممالک کی جانب سے مصالحت کی کوششوں کو دیکھتے ہوئے جنگ بندی کا اعلان کرتے ہیں۔سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نےجمعہ کو یمن میں متاثرین کو امدادی سامان پہنچانے کے لیے جنگ بندی کی تجویز پیش کی تھی اور کہا تھا کہ اگر حوثی باغیوں نے اس سے اتفاق کیا تو آیندہ منگل سے اس کا آغاز ہوگا۔