دورہ انگلینڈ سے قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ جاری ہیں جس میں کھلاڑیوں کی فٹنس کا معیار 17 پوائنٹس رکھا گیا تھا جب کہ دیگر ممالک اپنی کھلاڑیوں کے لئے فٹنس کا معیار 20 پوائنٹس رکھتے ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے فٹنس معیار میں نرمی برتنے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سمیت عمراکمل، سعید اجمل، صہیب مقصود اور ذوالفقار بابرفٹنس معیارپر پورا نہ اترسکے۔فٹنس رپورٹ کے مطابق آل راؤنڈر فواد عالم اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان سب سے زیادہ فٹ کھلاڑی قرار دیئے گئے ہیں جنہوں نے 17 پوائنٹس حاصل کئے، سابق کپتان یونس خان نے بھی لیول 18 حاصل کیا۔ ذرائع کے مطابق اظہر علی،انور علی ، وہاب ریاض اور بابر اعظم کو فٹنیس ٹیسٹ پاس کرنے کا بھرپور موقع دیا گیا اس کے باوجود ان کی فٹنس اوسط درجے سے آگے نہ بڑھ سکی
پاکستانی کرکٹرزکی پول کھل گئی نیشنلcricketاکیڈمی میں جاری فٹنس ٹیسٹ میں عمراکمل،سرفرازاحمداورصہیب مقصود ناکام ہوگئے
May 10, 2016 | 17:14