سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو افغانستان سے بازیاب کرالیا گیا۔ افغان قومی سلامتی کے مشیرمحمد حنیف اتمر نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو فون کرکے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے بارے میں آگاہ کیا۔ محمد حنیف اتمر کے مطابق علی حیدرگیلانی کو افغان اور امریکی فورسزکے مشترکہ آپریشن میں بازیاب کرایا گیا۔ علی حیدر گیلانی کو اغوا کاروں نےافغانی صوبے غزنی میں رکھا تھا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ٹویٹر پر اپنے پیغام میں علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی تصدیق کی ہے۔ بلاول بھٹو نے یوسف رضا گیلانی سے رابطہ کیا اور انہیں علی حیدر گیلانی کی بازیابی سے متعلق آگا ہ کیا۔ بلاول بھٹو نے یوسف رضا گیلانی کوافغان سفیر کی جانب سے ٹیلیفون کال میں علی حیدر گیلانی کی افغانستان سے بازیابی سے متعلق آگاہ کیا۔ علی حیدرگیلانی کو غزنی سے کابل لے جایا جائے گا جہاں انہیں پاکستانی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
یوسف رضا gilaniکےاغوا ہونیوالےبیٹےعلی حیدرگیلانی کو3سال بعدبازیاب کرالیاگیا
May 10, 2016 | 15:30