پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج سے روزیو میں شروع گا

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرنے کے بعد قومی ٹیم کل ٹیسٹ سیریز کے فائنل معرکے میں کالی آندھی کے خلاف میدان میں اترے گی۔ مصباح الیون کی قیات میں شاہین میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پر عزم ہیں, دوسری جانب میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز بھی پاکستان کو ٹف ٹائم دینے کے لیے تیار ہے، بارباڈوس ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹنگ لائن کو ناکام کرنے والے شینن گیبریل ویسٹ انڈیز کا اہم ہتھیار ہوں گے, ادھر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے تربیتی سیشن میں حصہ لیا، کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کرائی۔ واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، روزیو ڈومینیکا میں ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا