عمران خان نے لندن فلیٹ اور بنی گالہ رہائش گاہ کی منی ٹریل پیش کرنے کا اعلان کر دیا
ن لیگ کی جانب سے بار بار منی ٹریل کے سوالات پر کپتان نے خود ہی دو ٹوک جواب دیدیا ، سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عمران خان نےلندن فلیٹ اور بنی گالہ ہاؤس کی منی ٹریل پیش کرنے کا اعلان کر دیا ،، کہا کہ سپریم کورٹ میں لندن فلیٹس کی منی ٹریل اور پیسہ پاکستان منتقل کرنے کاثبوت پیش کرونگا ،، عدالت عظمیٰ میں یہ بھی بتاؤں گا کہ بنی گالہ کا گھر یونین کونسل موا نور کی منظوری کے بعد ہی تعمیر کیا گیا ،، انہوں نے کہا کہ لندن فلٹس اور بنی گالہ کی رہائش گاہ میں قطری خط جیسا ڈرامہ نہیں ہو گا ،