ٹرمپ انتظامیہ افغانستان میں داعش اورطالبان کو شکست دینے میں پرعزم ہے۔ وائیٹ ہاوس

ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ افغانستان میں داعش اورطالبان کو شکست دینے میں پرعزم ہے۔یہ بات وائیٹ ہاوس کے پریس سیکرٹری سین سپائسر نے معمول کی پریس بریفنگ میں کہی۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی قومی سلامتی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ افغانستان میں داعش اورطالبان کو شکست دینے میں پرعزم ہے تاہم یہ اہداف منظم اوربہتر طریقے سے حاصل کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان سے متعلق حکمت عملی مشاورت سے تیار کی گئی ہے اورہم نہیں چاہتے کہ دشمن کو اس حوالے سے آگاہی حاصل ہوں۔واضح رہے کہ ایک روز قبل اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ افغانستان میں امریکی افواج کے دائرہ کار کو وسعت دے رہی ہے جس کے تحت ملک میں مزید 3500امریکی فوجیوں کی تعیناتی عمل میں لائی جائیگی۔