امریکی جنگی جہازوں کی موجودگی،روس نے اپنے 3 بحری جنگی جہاز روانہ کر دیئے۔
روس نے بحیرہ بالٹک میں امریکی جنگی جہازوں کی موجودگی کے بعد لیتھوانیا کے سمندر کے قریب اپنے تین بحری جنگی جہاز روانہ کر دیئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے زیراثر سمندر کے قریب امریکی جنگی بحری بیڑہ پہنچنے پر روس نے بھی لیتھوانیا کے ساحل کے قریب اپنے تین بحری جنگی جہازوں کو روانہ کر دیا ہے۔ لیتھوانیا کے فوجی حکام نے اعلان کیا ہے کہ لیتھوانیا کے قریب سمندر میں روسی بحری جہازوں کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ روس کی جانب سے یہ اقدام نیٹو کی نقل و حرکت کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک نیا اقدام سمجھا جاتا ہے۔