فورجی انٹرنیٹ سروس اب افغانستان میں بھی۔
افغانستان میں فور جی انٹرنیٹ سروس کا آغاز جلد ہوگا۔افغان میڈیا کے مطابق یہ بات افغانستان میں ٹیلی کمیونیکیشن خدمات فراہم کرنے والے ادارے روشن ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔بیان میں کہا گیاہے کہ ملک میں فورجی سروس کا آغاز جلد کیاجارہاہے اور اس مقصد کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔کمپنی نے 2013میں افغانستان میں تھری جی سروس کا آغاز کیاتھا جس میں 100ملین ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔