مسجد الاقصیٰ کے میناروں سے آذان کی صدا کوئی نہیں روک سکتا۔ رجب طیب ایردوان
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہاہے کہ مسلمانوں کے قبلہ آول مسجد الاقصیٰ کے میناروں سے آذان کی صدا کوئی نہیں روک سکتا ۔ترک میڈیا کے مطابق استنبول کے خلیج کنونشن سینٹر میں منعقدہ عالمی فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ا±مت م±سلمہ کا قبلہ اول، قابل تکریم و احترام ہے۔ امت مسلمہ کا اعتقاد ہماری تاریخی میراث کی غمازی کرتا ہے لہذا ہم القدس کے تنازعے کا فلسطینی برادر عوام سمیت حقوق کی روشنی میں دفاع کرتے ہیں، اس کی اہمیت قابل توجہ ہے اور ہماری کوشش ہے کہ القدس امن و آشتی کا پھر سے گہوارہ بن جائے۔انہوں نے مسئلہ فلسطین کے پر امن اورمنصفانہ حل کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوںنے کہاکہ صیہونی طاقت کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ہمار ے میناروں سے آذان کی آواز دبائے ،ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے ایک بار پھر عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ فلسطین کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔