ترکی کے لڑاکا طیارروں کی شمالی عراق میں کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری
ترکی کے لڑاکا طیارروں نے گزشتہ روز شمالی عراق میں کردعلیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ترکی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک مسلح افواج نے پولیس اسٹیشنوں اور بعض علاقوں پر حملے کی تیاریاں کرنے والے دہشت گردوں پر بمباری کرتے ہوئے ان کی چار غاروں، تین پناہ گاہوں اور تین کیمپوں کو تباہ کر دیا ہے۔ ترک مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ترک جنگی طیاروں نے شمالی عراق کے میتینا، زپ ،عواشین ،بسیان اور گارا کے علاقوں پر بمباری کی ہے۔بمباری سے جانی نقصان کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔