آسٹریلین ائیر لائن کنٹاس کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر چہرے پر کیک مل دیا گیا

آسٹریلوی ایئر لائن کنٹاس کے سی ای او کو ایک تقریب میں اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب ایک شخص نے اچانک ایلان جوائس کے منہ پر کیک مل دیا۔امریکی ٹی وی کے مطابق ایلان جوائس پرتھ میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے کہ اچانک پیچھے موجود ایک شخص نے ان پر کیک سے حملہ کیا اور ان کے چہرے پر پورا کیک مل دیا۔۔محافظوں نے ایلان جوائس کے منہ پر کیک ملنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ۔ایلان جوائس شرمندگی کی بجائے یہ کہا کہ ان کے چشمے پر کریم مل دی گئی بدقسمتی سے وہ ذائقہ نہ چکھ سکے