جنوبی کوریا کے صدارتی انتخابات میں بائیں بازو کے رہنما مون جے ان نے کامیابی حاصل کرلی
جنوبی کوریا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار مون جے ان نے میدان مار لیا ،، درالحکومت سئیول میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے 64سالہ نومنتخب صدر مون جم نے اپنی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب عوام کے صدر ہیں، نتائج کے مطابق ان کے حق میں 41 فیصد ووٹ ڈالے گئے،،جب کہ ان کے حریف قدامت پسند ہونگ جون کو تئیس اعشاریہ تین فیصد ووٹ ملے،، واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں بدعنوانی کے الزامات کے تحت سابق خاتون صدر پارک گن کی برطرفی کے بعد جنوبی کوریا میں یہ صدارتی انتخابات کرائے گئے ہیں۔