جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر مون جائی ان نے حلف اٹھا لیا۔
جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر مون جائی ان نے بدھ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ تقریب حلف برداری کے بعد ارکان پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ وہ ملک کے عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ اپنے فرائض منصبی پورے خلوص سے ادا کریں گے۔انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ وہ مناسب وقت پر شمالی کوری کا دورہ بھی کریں گے۔مون جائی ان جو شمالی کوریا کا مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے خواہاں ہیں نے مزید کہا کہ وہ خطہ میں قیام امن کے لئے امریکا، جاپان اور چین بھی جائیںگے۔دریں اثناءچین کے صدر شی جن پنگ نے مون جائی ان کو صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے خطہ میں کشیدگی کے خاتمہ کے لئے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔