میکسیکو: آتش بازی کے سامان میں دھماکے سے11 بچوں سمیت 14افراد ہلاک
میکسیکو میں ایک مذہبی تہوار کے موقع پر آتش بازی کے سامان میں خوفناک دھماکے کے نتیجہ میں11 بچوں سمیت 14افراد ہلاک ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ سان اسیڈرو نامی گاﺅں میں اس وقت پیش آیا جب آتش بازی نصب کرنے کے دوران ایک آتش بازی کو آگ لگ گئی اور وہ اڑ کر اس عمارت میں جاگری جہاں آتش بازی کا سامان بڑی مقدار میں رکھا گیا تھا۔ دھماکے سے عمارت کی چھت زمین بوس ہو گئی ۔