اٹلی کے ایک گاؤں کی انتظامیہ نے آبادی بڑھانے کا منفرد طریقہ ڈھونڈ نکالا
گھر بناؤ پیسے کماؤ،، اٹلی میں کچھ ایسا ہی ہوا جہاں کے ایک گاؤں کے میئر نے یہاں رہائش کے ہر خواہشند شخص کو 2 ہزار یوروکی رقم دینے کی پیشکش کر دی ،یہ گاوں اٹلی کے شمال مغربی علاقے میں پہاڑوں کی خوبصورت وادی میں قائم ہے جس کی آبادی صرف 394 نفوس پر مشتمل ہے،، گاؤں کے میئر نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہاں آبادی بڑھانے کا پروگرام بنایا ہے، اسی لیے ان کی جانب سے اٹلی کی عوام کو یہ پرکشش آفر کی گئی ہے۔