یمن میں ہیضے کی وباءسے 34 افراد ہلاک، دو ہزار سے زائد متاثر

جنگ کے شکار ملک یمن میں ہیضے کی وباءپھیلنے سے 34 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دو ہفتے سے بھی کم وقت کے دوران دو ہزار سے زائد افراد اس بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ ایک سال کے اندر یمن میں ہیضے کی وبائ پھیلنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت اب یمن کو بھی عالمی انسانی ایمرجنسی میں شمار کرتا ہے۔ یمن کے علاوہ شام، جنوبی سوڈان، نائجیریا اور عراق بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ یمن میں جاری تنازعے اور سعودی اتحاد کی طرف جاری فضائی حملوں کے نتیجے میں گزشتہ دو برسوں کے دوران 7 ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ 30 لاکھ افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔