برطانیہ میں جنگل کا بادشاہ شیر ڈرپوک ثابت ہوا جب وہ ایک بلبلے کے پھٹنے سے ڈر گیا
شیر کو جنگل کا بادشاہ کہا جاتا ہے،، تمام جانور بلکہ انسان بھی اس طاقتور جانورسے ڈرتے ہیں لیکن برطانیہ کے پیراڈائز وائلڈ لائف پارک میں دلچسپ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب جنگل کا بادشاہ اور دہشت کی علامت سمجھے جانے والا شیر ایک بلبلے کے پھٹنے سے ڈر گیا۔پارک انتظامیہ نے فیس بک پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک شیر بلبلے کے پھٹنے سے ڈرکر پیچھے ہٹتا ہے، انتظامیہ نے دلچسپت ویڈیو کو موٹو کا نام دیا ہے۔