ملٹری کورٹ سے سزا پانے والے 4دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا
معصوم لوگوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والوں پر زمین تنگ،، فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ چار خطرناک دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پھانسی پانے والے چاروں دہشتگروں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا جو معصوم شہریوں کے قتل، مساجد، سیکیورٹی فورسز اور قاٰنون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں سمیت دہشتگردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔۔آئی ایس پی آر کے مطابق پھانسی پانے والا دہشتگرد قیصر خان کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھا، جشہریوں کے قتل اور مواصلاتی نظام تباہ کرنے میں ملوث تھا، دہشتگرد محمد عمر بھی تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھا، جو آرمڈ فورسز اور تعلیمی اداروں پر حملوں میں ملوث تھا، تختہ دار پر لٹکائے جانے والا دہشتگرد قاری زبیر مساجد پر حملوں میں ملوث تھا،،دہشتگرد کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا، دہشتگرد عزیز خان کا تعلق بھی تحریک طالبان پاکستان سے تھا، جو مسلح افواج پر حملوں اور مواصلاتی نظام کو تباہ کرنے میں ملوث تھا، دہشتگرد کے قبضے سے خودکش جیکٹ بھی برآمدکی گئی،،، آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں دہشتگردوں کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہوا، مجرموں نے ٹرائل کورٹ کے علاوہ مجسٹریٹ کے روبرو بھی اپنے جرائم کا اعتراف کیا جس کے بعد انہیں سزا دی گئی