دانیال عزیزعمران خان پر خوب برسے کہتے ہیں کہ تحریک انصاف نےتسلیم کیاکہ ان کی بیرون ملک سےفنڈنگ ہوئی،

پاکستان مسلم لیگ کے رہنما دانیال عزیز کا عمران خان پر غصہ کم نہ ہوا ، الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان پر آج بھی خوب گرجے کہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف نےتسلیم کیاکہ ان کی بیرون ملک سےفنڈنگ ہوئی ہے ، پی ٹی آئی نے بیرونی طاقتوں سے پیسے لیے اوران کی جماعت کادارومداربھی اسی فنڈنگ پرتھا،،دانیال عزیز نے کہا کہ جتنے بھی کیسز چل رہے ہیں تمام کیسزمیں تحریک انصاف کو ہی شکست ہوتی ہے ،اور ان کےخلاف ہی فیصلےہوتےہیں،الیکشن کمیشن میں عمران خان نا اہلی کیس کی سماعت کے بعد دانیال عزیز نے کہا کہ ہماری لڑائی پاکستان میں جمہوریت کےلئےہے، کسی سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے ،، پی ٹی آئی اپنے جھوٹ زیادہ دیر تک نہیں چھپا سکتی۔