جمیکا اینٹی ڈوپنگ اتھارٹی نے آندرے رسل پر عائد پابندی میں اضافے کی اپیل واپس لے لی۔

جمیکا اینٹی ڈوپنگ اتھارٹی نے سٹار ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر آندرے رسل پر عائد پابندی میں اضافے کی اپیل واپس لے لی۔ رسل کو اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایک برس کی پابندی کا سامنا ہے۔ ڈوپنگ ٹیسٹ کیلئے اپنے جائے قیام سے متعلق آگاہ نہ کرنے پر 31 جنوری کو رسل پر ایک سال کی پابندی لگائی گئی تھی جس پر جمیکن اتھارٹی نے اس مدت کو کم قرار دیتے ہوئے سزا کا دورانیہ دوبرس کرنے کی درخواست کی تھی تاہم جمیکا اینٹی ڈوپنگ اتھارٹی نے یو ٹرن لیتے ہوئے رسل پر عائد پابندی میں اضافے کی اپیل واپس لے لی۔