پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بناءپر افغان مریضوں کو سرحد پار کرنے کی اجازت دے دی ۔

پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بناءپر افغان مریضوں کو سرحد پار کرنے کی اجازت دے دی ہے،ایف آئی اے حکام کے مطابق پاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بناءپر بیمارافغان مریضوں کو چمن بارڈر پر باب دوستی کے علاوہ متبادل راستے سے واپس جانے کی اجازت دے دی گئی ہے بیمار افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جوکہ شدید بیمار ہےں تاہم درست سفری دستاویزات کو چیک کرنے کے بعدہی ان کو افغانستان جانے کی اجازت دی جارہی ہے جس کے بعد چمن سرحد پر بارڈر کی بندش کی وجہ سے پھنسے ہوئے بیمار افغان باشندوں کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے تاہم افغانستان میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس اپنے وطن آنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے ان کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔