نوازشریف نے ڈان لیکس کی رپورٹ چھپا رکھی ہے، رپورٹ کوعوام کے سامنا لایاجائے۔ نعیم الحق
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ نوازشریف ڈان لیکس معاملے میں غداری کے مرتکب ہوئے‘ نوازشریف نے ڈان لیکس کی رپورٹ چھپا رکھی ہے‘ ڈان لیکس کی رپورٹ کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی‘ نواز برادران خود کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کرہے ہیں ‘ عمران خان اور پی ٹی آئی کی کوئی چیز نہیں چھپائی ۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ شریف برادران خود کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔پارٹی کی ایک ایک پائی کا حساب ہمارے پاس موجود ہے۔عمران خان پی ٹی ائی کی کوئی چیز نہیں چھپائی ۔انھوں نے کہا کہ نوازشریف ڈان لیکس معاملے میں غداری کا مرتکب ہوئے ۔نوازشریف نے ڈان لیکس کی رپورٹ چھپا رکھی ہے ۔نوازشریف کو پتاہ ہے کہ کس نے خبریں لیک کی دان لیکس کی رپورٹ کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ۔امید ہے جے ائی ٹی سپریم کورٹ کی زیر نگرانی کام کرے گئی ۔نعیم الحق نے کہا کہ اگر بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات ہیں تو یہ سی ڈی اے کی نااہلی ہے۔