بھارت کا عالمی عدالت کو خط ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کے لیے ہے۔ خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ بھارت کا کلبھوشن یادیو کے معاملہ پر عالمی عدالت انصاف کو خط اپنی ریاستی دہشت گردی سے عالمی توجہ ہٹانے کی سازش ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹس میں کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قومی سلامتی کے خلاف جرائم پر سزا سنائی گئی جب کہ بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے لہذا بھارت کی جانب سے کلبھوشن یادیو کے معاملہ پر عالمی عدالت انصاف کو خط ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کے لئے ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے کلبھوشن یادیو کی سزا پر عملدرآمد رکوانے کے لئے عالمی عدالت انصاف سے اپیل کی ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ کلبھوشن یادیو کی سزا پر عملدرآمد فوری طور پر رکوایا جائے اور کسی بھی تاخیر یا معاملے کی سماعت کے بغیر پاکستانی حکام کو کلبھوشن کی سزا رکوانے کا حکم جاری کیا جائے۔