بھارت نے عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کے معاملے پر درخواست کل دی ہے:سرتاج عزیز

مشیر خآرجہ سرتاج عزیز نے پاک افغان تعلقات پر سیمینار سے خطاب کے بعد،، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ،،، بھارت نے عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کے معاملے پر درخواست کل دی ہے،، بھارتی درخواست اور عالمی عدالت انصاف کے دائرہ اختیار کا جائزہ لے رہے ہیں،،، جس کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔۔۔۔اور اس حوالے سے ایک دو روز میں دفتر خارجہ اپنا بیان جاری کرے گا۔مشیر خآرجہ نے بھارتی خآتون عظمی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ،، عظمیٰ کی سفری دستاویزات کا مسلہ نہیں ہے یہ معاملہ قانونی ہے۔۔اورقانونی پیچیدگیاں دور ہوتے ہی عظمی کو بھارت بجھوا دیا جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان اور ایران ہمارے دُشمن نہیں دونوں دوست ممالک ہیں۔۔۔چمن میں پاک افغان سرحد جزوی طور پر کھول دی گئی ہے۔۔۔انہوں نے کہا کہ اشرف غنی نے پاک افغان مذاکرات کے لیے تیسرے فریق کی شرط نہیں رکھی۔۔پاک افغان معاملے کے حل کے لیے چار فریقی نظام موجود ہے جہاں بات ہو سکتی ہے۔ اس سے قبل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ،، آ پریشن ضرب عضب کی وجہ سے داعش پاکستانی سرحد پر اپنا انفرا اسٹرکچر قائم نہیں کرسکی۔۔۔۔۔۔۔ قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کے لیے جگہ خالی نہیں چھوڑیں گے۔