ڈان لیکس کا معاملہ حل ہوچکا۔ آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آرنے اپناٹویٹ واپس لے لیا۔،آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ 29اپریل کاٹویٹ کسی آفس یاشخصیت سے متعلق نہیں تھا،ٹوئٹ غیر موثر ہوگیا ہے۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج جمہوری عمل کی حامی ہے،آئی ایس پی آ ر کاکہنا ہے کہ پیرا 18کے مطابق انکوائری کمیٹی کی سفارشات پرعملدرآمدہوگیا، انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری وزیراعظم نے دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید کہا ہے کہ پاک فوج آئین کی بالادستی کیلئے عزم کااعادہ کرتی ہے۔