پریس ریلیزکوبنیاد بنا کر فوج اور حکومت کو آمنے سامنے کھڑا کردیا گیا، وزارت داخلہ نے مکمل سفارشات کا نوٹیفکیشن جاری کردی,ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس کےمعاملے پرحتمی نوٹی فکیشن وزارت داخلہ سے جاری ہونا تھا تاہم جو نوٹی فکیشن جاری کیا گیا وہ مکمل نہیں تھا،آئی ایس پی آرکی جانب سے ٹوئٹ کے ذریعے پریس ریلیز جاری کی گئی، ٹوئٹ کسی حکومتی شخصیت یا ادارے کے خلاف نہیں تھی بلکہ نوٹی فکیشن کے نامکمل ہونے پر تھی جو کچھ بھی ہوا وہ قابل افسوس ہے،انہوں نے کہا کہ اب وزارت داخلہ نے پیرا 18 کے مطابق مکمل آرڈر کردیا، ہم حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہیں کہ جو ناصرف مکمل حقائق سامنے لائی بلکہ غلط فہمیاں بھی دور کیں جو خوش آئند ہے